[vc_row][vc_column width=”5/6″ offset=”vc_col-lg-offset-1″][vc_custom_heading text=”بازار میں زینبؑ نے مرنے کی دعا مانگی” font_container=”tag:h2|text_align:center” google_fonts=”font_family:Noto%20Sans%3Aregular%2Citalic%2C700%2C700italic|font_style:400%20regular%3A400%3Anormal” el_class=”.urdu”][vc_empty_space height=”22px”][vc_column_text css_animation=”none” el_class=”.urdu”]
رخسار سکینہؑ کے کچھ اور ہوئے نیلے۔۔۔۲
جب سائے میں آنے کی بچی نے رضا مانگی، |
بازار میں زینبؑ نے مرنے کی دعا مانگی۔۔۔۳ جب شام کے لوگوں سے۔۔۔۔۲ عابدؑ نے ردا مانگی
|
اپنے لئے دونوں نے اُمت سے نہ کچھ مانگا۔۔۔۲
زینبؑ نے کفن مانگا، سرورؑ نے ردا مانگی، بازار میں زینبؑ نے مرنے کی دعا مانگی۔۔۔ |
جو راہ میں چبھتے تھے عباسؑ کی بہنوں کو۔۔۔۲
اُن کانٹوں نے خود رو کر۔۔۔۔۲ مہدیؑ سے سزا مانگی
|
ظالم نےطلب کی ہے وہ بچی کنیزی میں۔۔۔۲
شبیرؑ نے جو بیٹی۔۔۔۲ تجھ سے اے خدا مانگی |
احساسِ یتیمی پھر ہونے لگا زینبؑ کو۔۔۔۲
جب غازیؑ نے بی بیؑ سے۔۔۔۲ مرنے کی رضا مانگی
|
رکھ دیتی تھی ہاتھ اپنے ماں بچی کے ہونٹوں پر۔۔۔۲
جب بالی سکینہؑ نے۔۔۔۲ مرنے کی دعا مانگی |
یا رب مجھے دکھلا دے کیسی ہے میری صغراؑ،
یہ آ خری ہچکی میں ۔۔۔۔۲ اکبرؑ نے دعا مانگی
|
صغراؑ نے دعاوں میں سجاد نہ کچھ مانگا۔۔۔۲ بعدِ علی اکبرؑ جو۔۔۔۔۲ مانگی تو قضا مانگی |
میر سجاد[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply
Comments powered by Disqus