[vc_row][vc_column width=”5/6″ offset=”vc_col-lg-offset-1″][vc_column_text css_animation=”none” el_class=”.urdu”]
میرے مُرشد میرے سردار قلندرؒ سائیں
ہو کرم ہم پہ پھر اک بار قلندرؒ سائیں
| تو نے لہرا دئیے گھر گھر پہ علم غازیؑ کے تجھ سے راضی ہے علمدارؑ قلندرؒ سائیں | سندھ والو یوں تمہیں چین سے سونا ہے نصیب شہر سہون میں ہے بیدار قلندرؒ سائیں |
| گونجتا رہتا ہے ہر وقت تیرے روزے پر نعرہ حیدرِؒ کرّار قلندرؒ سائیں | میرا دل کہتا ہے شبیرؑ بلاتے ہوں گے لعل کہہ کر تمہیں ہر بار قلندرؒ سائیں |
| اِن دھماکوں کی دھمک سے نہیں ڈرنے والے تیرے دربار کے زوار قلندرؒ سائیں | ہے یقیں لشکرِ مہدیؑ میں بھی ہو گی موجود آپ کے نام کی تلوار قلندرؒ سائیں |
| وہ تکلمؔ کی طرح ڈالے گا مستی میں دھمال جو تجھے دیکھ لے اک بار قلندرؒ سائیں |
(میرتکلم)[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply
Comments powered by Disqus