[vc_row][vc_column width=”5/6″ offset=”vc_col-lg-offset-1″][vc_column_text css_animation=”none” el_class=”.urdu”]
ایسے ہم ساقی کوثر کی طرف دیکھتے ہیں
جس طرح پیاسے سمندر کی طرف دیکھتے ہیں
| خود سمجھ جاتا ہے مالک کا اشارہ مالک
بس علیؑ مالکِ اشترؑ کی طرف دیکھتے ہیں |
یاد آتا ہے ہمیں تیرہ رجب کا منظر
جب بھی اللہ تیرے گھر کی طرف دیکھتے ہیں |
| جب نصیری میرے مولا ؑ کو خدا کہتا ہے
ہنس کے سلمانؑ ابوذرؑ کی طرف دیکھتے ہیں |
آیتیں ہوں یا محمدﷺ ہوں اماں کی خاطر
فاطمہ زہرہؑ کی چادر کی طرف دیکھتے ہیں |
| رُک جا اے موت زیارت کا مزہ لینے دے
ہم ابھی چہرہ حیدرؑ کی طرف دیکھتے ہیں |
حوصلہ اپنا بڑھانے کے لیے مشکل میں
انبیاؑ خود علی اصغرؑ کی طرف دیکھتے ہیں |
| لفظ خود آلِ محمدﷺ کی ثنا میں اکبرؔ
جوڑ کر ہاتھ سُخنور کی طرف دیکھتے ہیں |
(حسنین اکبرؔ)
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply
Comments powered by Disqus