[vc_row][vc_column width=”5/6″ offset=”vc_col-lg-offset-1″][vc_column_text css_animation=”none” el_class=”.urdu”]
میں کر رہا تھا ذکرِ علمدارؑ بار بار
میثمؒ نے خود پنہائے مجھے ہار بار بار
| کتنی بلندیوں پہ ہیں عباسؑ کے علم کہتے ہیں مسجدوں کے یہ مینار بار بار | گھر میں علیؑ جو کرتے تھے پرچم کی گفتگو شانوں کو دیکھتا تھا علمدارؑ بار بار |
| مہدیؑ یہ آکے گنجِ شہیداں میں کہتے ہیں ملتے کہاں ہیں ایسے وفادار بار بار | لبیک جس نے عالمِ ارواح میں کہا آتا ہے کربلا میں وہ زووار بار بار |
| میں نے علیؑ کے عشق کا سودا نہیں کیا آئے تھے میرے پاس خریدار باربار | مخصوص یہ شرف ہے یداللہ کیلئے آتی نہیں ہے عرش سے تلوار بار بار |
| یہ فخر کم نہیں ہے تکلمؔ کے واسطے میثمؒ بھی سنتے ہیں تیرے اشعار بار بار | شام و عراق میں ہوں دھماکے ہوا کریں جائیں گے پھر بھی شہہؑ کے عزادار بار بار |
(میرتکلم)[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply
Comments powered by Disqus